ای وی ایم اور دیگر انتخابی عمل سے متعلق شعوربیداری ریالی کا افتتاح

نظام آباد :26؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے ای وی ایم ، وی وی پیاٹ پر عوام کو شعور بیدار کرنے کیلئے شروع کی گئی موبائیل ویان کا آج جھنڈی بتاکر افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے کہا کہ فہرست رائے دہندگا ن میں ناموں کے اندراج اور رائے دہی میں حصہ لینا وی وی پیاٹ ، ای وی ایم کے کام کاج کے بارے میں عوام کو واقف کروانا ناگزیر ہے اور عوام میں موجودہ تجسس کے خاتمہ کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ عوام میں کسی قسم کے شک و شبہات نہ رہے جس کی وجہ سے ضلع بھر میں 4 موبائیل ویان شروع کی گئی اور یہ موبائیل ویان ہر پولنگ مرکز کے علاقہ میں گھومتے ہوئے عوام کو راست طور پر اس کے کام کاج کے بارے میں مشاہدہ کروائے گی اور یہ ویان ضلع کے تین ڈیویژنوں میں 3 ویان اور میونسپل کارپوریشن میں ایک ویان گھومتے ہوئے عوام کو واقف کروائے گی ۔ نظام آباد اور بودھن میں اُرد و داں طبقہ کی کثیر تعداد کے باعث اُردو میںبھی تشہیری کی جائے گی ۔ اس پروگرام میں جوائنٹ کلکٹر وینکٹیشورلو ، ڈی آر او انجیا بھی موجود تھے ۔