ای میل سرویس ’’جی میل ‘‘کو چین میں بلاک کردیا

بیجنگ۔ 30ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ای میل سرویس ’’جی میل‘‘ کو چین میں بلاک کردیاگیا۔ دنیائے انٹرنیٹ پر حکمرانی کرنے والے سرچ انجن ’’گوگل‘‘ کی ای میل سروس ’’جی میل‘‘ کو چین میں روک دیا گیا۔ چین میں اظہار رائے کی آزادی کیلئے سرگرم گروپ ’’گریٹ فائر‘‘ کے مطابق چین میں گزشتہ روز بڑی تعداد میں جی میل ویب ایڈریسز کو بلاک کیا گیا ہے۔ چینی حکومت گوگل کو ملک سے بیدخل کرنے اور اس کی بیرون ملک مارکیٹ کو کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ گوگل کمپنی نے اپنی سرویسز ٹریفک کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا کہ چین میں جی میل کے ٹریفک میں نمایاں کمی آئی ہے۔