ایک شخص پر حملہ کے خلاف تین افراد گرفتار

نظا م آباد :3 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوٹ گلی میں ایک شخص پر حملہ کرنے والے تین افراد کو گرفتا ر کرتے ہوئے ریمانڈ پر دیا گیا ، سرکل انسپکٹر نظام آباد ٹائون نریش نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ 30؍ مارچ کو کو ٹ گلی میں سوپر مارکٹ کے پاس ایس راجوپر سرینواس ، سائی کمار ، کرانتی کمار مل کر حملہ کیا تھا اور بری طرح زخمی کردیا تھا راجو کی بیوی کی شکایت پر IVٹائون پولیس حملہ آوروں کے بارے میں تحقیقات کررہے تھے کہ مندر کے پاس موجود ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے انہیں تحویل میں لیکر گرفتار کیا اور ان پر دفعہ 307,384,324 353,506,448, کے تحت مقدمات درج کیا گیا ۔ سرکل انسپکٹر نریش نے بتایا کہ قبل از بھی ان افراد پر دو تا تین مقدمات درج ہے اور ان پر روڈی شیٹ کھولی جارہی ہے ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر نریندر بھی موجود تھے ۔