ایک جیسے نام کی پارٹی کے رجسٹریشن کی منسوخی کیلئے عاپ کی درخواست

نئی دہلی 30 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے اس فیصلہ کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر الیکشن کمیشن کا جواب طلب کیا ہے جس میں کمیشن نے آپ کی اپنی پارٹی کے بطور ایک سیاسی جماعت رجسٹریشن کے خلاف عاپ کے اعتراض کو مسترد کردیا۔ جسٹس سدھارتھ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کی اور آپ کی اپنی پارٹی اے اے پی کی اس درخواست پر ان کا موقف معلوم کررہی ہے کہ اس نئی قائم کی گئی پارٹی کا رجسٹریشن منسوخ کیا جائے۔

ابھیاس منصوبہ نوجوانوں کو زراعت سے جوڑے گا: مہاپاترا
نئی دہلی 30اگست (سیاست ڈاٹ کام ) حکومت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو زراعت سے منسلک کرنے کے لئے ’ابھیاس‘ منصوبہ شروع کرے گی جس سے وہ نہ صرف اقتصادی فوائد حاصل کر سکیں گے بلکہ دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے ۔