ایکتا کپور اور امتیاز علی کی نئی فلم ’’لیلیٰ مجنوں‘‘ ریلیز کیلئے تیار

ٹی وی سے فلموں میں آنے کے بعد ایکتا کپور نے کامیڈی ہارایکس کامیڈی، ڈارک کامیڈی، گینگسٹر نہ جانے کتنی موضوعات کی فلمیں بنائیں۔ ان کی زیادہ فلمیں کم بجٹ سے بنائی گئی تھیں۔ اس لئے ہٹ ہوگئیں اب وہ امتیاز علی سے ہاتھ ملاکر رومانس کے بیک ٹوداپاسٹ میں چلی گئی ہیں۔ ان کی اگلی فلم مشہور ’’لیلی مجنوں‘‘ کی کہانی پر فلم لیلی مجنوں ہوگی اس فلم کے ڈائرکٹر امتیاز علی نہیں ہیں بلکہ ان کے چھوٹے بھائی ساجد علی ہیں ساجد علی پچھلے چار سالوں سے لیلی مجنوں کی اسکرپٹ پر کام کررہے تھے۔ ایکتا کپور اور امتیاز علی نے اس مشہور کہانی کو اپنی فلم کا حصہ بناتو ڈالا لیکن شاید انہیں اس فلم کی کامیابی کا ڈر تھا اس لئے ان دونوں نے طے کیا کہ محفوظ گیم کھیلا جائے اس فلم میں نامور چہرے لے کر پیسے پھنسانا ٹھیک نہیں اس لئے اس میں نئے مجنوں کے ساتھ اتنی ہی نئی لیلی کو لینا طے کیا گیا اور لیلی کے کردار میں تروپتی ڈیمری کے روپ میں اور اویناش تیواری مجنوں کے روپ میں سامنے آئے۔ ان دونوں کا بھی بالی ووڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

غیر قانونی انسانی تجارت پر مبنی فلم ’’لو سونیا‘‘ کی 14 ستمبر کو ریلیز
بسٹ انڈی فلم ایوارڈ کا انڈین فلم فیسٹیول آف ملبورن 2018 میں ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم لوسونیا 14 ستمبر کو ملک بھر میں یکساں طور پر ریلیز کردی جائے گی۔ اس فلم کی کہانی ایک 17 سالہ لڑکی کے ارد گرد گھومتی ہے جو اپنی بہن انڈیا، ہانگ کانگ اور لاس اینجلس سے ہیومن ٹریفکنگ نٹ ورک (غیر قانونی انسانی تجارت) سے آزاد کراتی ہوئی اس کا تحفظ کرتی ہے۔ اس موضوع پر بنی اس فلم کو تبریز نورانی نے ڈائرکٹ کیا ہے جبکہ ڈیوڈ وومارک نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں منوج باجپائی، رچاچڈھا، راجکمار راؤ، عادل حسین، ڈیمی مورے، مارک ڈوپلاز، فریدا پنٹو، نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔