ایڈیٹر سیاست کی سماجی خدمات کو خراج تحسین

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( دکن نیوز ) : سیاسی ، سماجی و رضاکارانہ تنظیموں کی جانب سے ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کو لندن کی سرزمین پر ورلڈ پیس اینڈ پراسپرٹی ایوارڈ اور دبئی میں ملی خدمات و بے جا رسومات کی مہم کے ضمن میں ایوارڈ کے دئیے جانے پر تہنیتی تقریب گولڈن جوبلی ہال احاطہ روزنامہ سیاست ( عابڈز ) پر منعقد ہوئی ۔ جناب زاہد علی حاں کو پگڑی باندھی گئی اور گلپوشی کی گئی ۔

جناب زاہد علی خاں نے کہا کہ قدرت نے سماجی و فلاحی کام کے لیے میرا انتخاب کیا ہے ۔ اس پر میں اللہ تعالی کا شکر بجالاتا ہوں اور ساتھ ہی مسلمانوں کے تعلیمی موقف کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہوں گا ۔ انہوں نے نے کہا کہ یہ شہر جو گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے اس نے ہمیشہ سے اردو زبان کو زندہ جاوید رکھا اور میری بھی یہی تمنا و خواہش کے فروغ اردو کے لیے آخری سانس تک کام کرتا رہوں ۔ طلباء و نوجوانوں کو ہر ڈگر پر ترقی کرتا دیکھوں ۔ جناب شیو پرساد سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ اس بات کا فخر ہمیں حاصل ہے کہ حیدرآباد کے باشندے تعلیمی ، سماجی و فلاحی امور کو انجام دیتے ہوئے اقطاع عالم سے ایوارڈ حاصل کررہے ہیں ۔

جناب زاہد علی خاں کو ان کی خدمات پر ایوارڈ دیا جانا قابل قدر و فخر ہے ۔ اللہ جناب زاہد علی خاں کی عمر دراز کرے اور ملت و قوم کا کام لے ۔ اس موقع پر مسرس شنکر لعل یادو ، حکیم خاں ، اعظم خاں ، محمد امجد نائب صدر نشین اے پی سی سی ، سدھیر کمار ایڈوکیٹ ، سریواستو ایڈوکیٹ ، اسحاق ، سید فصیح حسین ، محمد مخدوم ، شاہ نواز احمد ، عبدالئیق ، محمد طارق ، احمد صدیقی مکیش ، وجئے سنگھ ، رنجیت سنگھ ، محمد سمیع الدین ، عبدالرحیم و دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔