ایڈسیٹ امیدواروں کو ضروری اطلاع

حیدرآباد 31 مئی (این ایس ایس) تلنگانہ کے ایڈسیٹ میں شرکت کے لئے درخواست دینے والے امیدوار ان کے ہال ٹکٹس 31 مئی تا 6 جون www.tsedcet.org سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ انھیں ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے آن لائن درخواست نمبر اور تاریخ پیدائش انٹر کرنا ہوگا۔ ایسے امیدوار جن کے پاس آن لائن اپلیکیشن نمبر نہ ہو وہ کال سنٹر سے 9346180688 پر ربط کرسکتے ہیں اور اپلیکیشن نمبر معلوم کرنے کے لئے ان کا رجسٹرڈ موبائیل نمبر فراہم کرسکتے ہیں۔ کنوینر بی پرساد نے یہ بات بتائی۔