ایوش شرما اور ورینا حسین کی لوراتری 5 اکتوبر کو ریلیز کیلئے تیار

پروڈیوسر سلمان خان اور ڈائرکٹر ابھیراج کے مناوالا کی فلم ’’لوراتری‘‘ اب تکمیل کے مراحل میں قدم رکھ چکی ہے جس کی ریلیز کا 5 اکتوبر کو اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ سلمان کے بہنوائی ایوش شرما اور نئی اداکارہ ورینا حسین کی مرکزی کاسٹ پر مبنی اس فلم میں دبنگ خان ایک اہم اور مہمان رول میں دکھائی دیں گے۔ وہ اس فلم کے ایک خصوصی نمبر پر تھرکتے ہوئے دیکھے جائیں گے۔ اپنی چہیتی بہن ارپتا کے پتی ایوش کو لانچ کرتی اس فلم کو ہٹ کرانے کے لئے سلمان خان ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ایوش سلمان کی محنت کی کتنی لاج رکھ لیتے ہیں۔

انیس بزمی اجئے دیوگن کے ساتھ ’’ساڑے ساتی‘‘ شروع کریں گے
اجئے دیوگن اب پھر سے کامیڈی فلمیں کرنے کے لئے بے چین دکھائی دیتے ہیں۔ چنانچہ اپنی پچھلی فلم ’’ریڈ‘‘ کے بعد انہوں نے انیس بزمی کی فلم ساڑے ساتی سائن کی ہے۔ جو خالص کامیڈی ہوگی۔ اجئے اب تک بزمی کے ساتھ 1995 میں ہلچل، 1998 میں پیار تو ہونا ہی تھا، 2000 میں دیوانگی، 2007 میں بے نام، 2011 میں ریڈی جیسی ہٹ فلمیں کرچکے ہیں۔ اب اجئے ان کے ساتھ ساڑے ساتی کرنے جارہے ہیں جس کی شوٹنگ کا نومبر سے آغاز ہوگا فی الحال اجئے کے مقابل کسی ہیروئین کا انتخاب باقی ہے۔