ایودھیا تنازعہ کی یکسوئی کیلئے ہندو ۔ مسلم ملاقات

ہاشم انصاری کے ساتھ مہنت گیری و دیگر مہنتوں اور سادھوؤں کی میٹنگ
ایودھیا (یوپی)۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندو اور مسلم رہنماؤں نے بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی تنازعہ کی بات چیت کے ذریعہ یکسوئی کیلئے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہیکہ اس مسئلہ کے حل کیلئے کوئی پرامن راستہ لازماً ڈھونڈنا چاہئے۔ نومنتخب صدر آل انڈیا اکھاڑہ پریشد مہنت نریندر گیری نے گذشتہ روز ہاشم انصاری سے ملاقات کی جو بابری مسجد کیس میں معمر ترین حیات مدعی ہیں۔ گیری اور ان کے ساتھ دیگر مہنتوں اور سادھوؤں نے انصاری کے ساتھ نصف گھنٹہ میٹنگ منعقد کی۔ بعدازاں گیری نے کہا کہ ’’ہم اس تنازعہ میں بات چیت کے ذریعہ یکسوئی کرلینے کی اپنی ممکنہ بہترین سعی کررہے ہیں۔ ممکنہ حل لازماً پرامن اور دونوں برادریوں کیلئے قابل قبول ہونا چاہئے۔ کیس میں روزانہ کی اساس پر سماعت منعقد کرے۔ ہاشم انصاری نے کہا ’’ہم بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں اور کو اس تنازعہ کی یکسوئی کا کوئی پرامن راستہ ضرور تلاش کرلینا چاہئے تاکہ دونوں برادریاں مطمئن ہوجائیں‘‘۔