ایوانکا صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مشیر مقرر

واشنگٹن، 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بڑی بیٹی ایوانکا ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اپنے والد کی مشیر کے طور پر کام کریں گی تاہم اس کام کے لیے وہ کوئی تنخواہ نہیں لیں گی۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں ایوانکا کے مشیر بننے کی تصدیق کی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ ایوانکا ٹرمپ کے شوہر جیرڈ کشنر (36) پہلے ہی ڈونالڈ ٹرمپ کے سینئر صدارتی مشیر کے عہدے پر فائز ہیں۔ان کے شوہر جے رے ڈ کشنر (36) موجودہ وقت میں مسٹر ٹرمپ کے سینئر مشیر ہیں۔ایوانکا نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ اپنے لئے غیر رسمی طور پر مشیر کے طور پر کام کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ اگرچہ دانشوروں نے اس کی تنقید کی تھی۔ذرائع کے مطابق بدھ 29 مارچ کو وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں اعلان کیا گیا۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی وفاقی ملازم ہونے کے باجود اپنے شوہر کی طرح وائٹ ہاؤس سے کوئی تنخواہ وصول نہیں کریں گی۔وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ‘ہم اس بات پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں کہ ایوانکا ٹرمپ نے اپنے والد کی حمایت اور مدد کے لیے یہ اہم قدم اٹھایا’۔خیال رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے 35 سالہ ایوانکا وائٹ ہاؤس میں مستقل موجود رہی ہیں اور انہیں یہاں دفتر بھی ملا ہوا ہے ۔