این کنونشن پر ڈیزائنر نمائش Desire آج آخری دن

حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ڈیزائنر نمائش ، Desire کا یہاں 8 تا 10 نومبر ، این کنونشن ہائی ٹیک سٹی مادھا پور پر انعقاد کیا جارہا ہے ۔ جس میں ہندوستان کے 200 بہترین ڈیزائنرس ان کے ڈیزائنر پراڈکٹس کی نمائش اور فروخت کررہے ہیں ۔ اداکارہ انوسمریتی سرکار نے اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ اس نمائش میں شاندار ڈیزائنس کی جیولری ، اسٹائلش گارمنٹس ، فٹ ویر ، پینٹنگس ، خوبصورت گھریلو سامان اور خوبصورت دست کاری اشیاء کی نمائش کی جارہی ہے ۔ اس نمائش میں عصری اور روایتی امتزاج کے شاندار پراڈکٹس پیش کئے جارہے ہیں ۔ آرگنائزر مسز انیتا اگروال نے کہا کہ ڈیزائر ایک ایسا برانڈ ہے جو سماج کے کریمی لیئر میں بہت پسندیدہ ہے ۔ انہوں نے اس برانڈ کو ایک ہاوز ہولڈ لیبل بنانے پر ہر ایک کا شکریہ ادا کیا ۔۔