این سی پی کے 10 ارکان اسمبلی ربط میں، پرکاش امبیڈکر کا دعویٰ

مہاراشٹرا اسمبلی کی تمام سیٹوں پر مقابلے کا اعلان
آکولہ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) دلت قائد پرکاش راؤ امبیڈکر نے گزشتہ سہ شنبہ کو یہ دعویٰ کیا کہ این سی پی کے کم از کم 10 ارکان اسمبلی کے محاذ ونچت بہوئین اگھاڈی (وی بی اے) سے مہاراشٹرا اسمبلی کے آنے والے انتخابات کے پیش نطر رابطے میں ہیں۔ یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران بہاریپا بہوپان مہا سبھا کے قائد پرکاش راؤ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وی بی ایچ کا سماجی جوڑ توڑ صرف اورنگ آباد لوک سبھا حلقہ میں ہی موثر ہوسکتا ہے جہاں مجلس اتحادالمسلمین کے امتیاز جلیل نے شیوسینا کے بزرگ قائد چندرا کانت گھیرے کو ہرا دیا۔ وی بی اے کو عام انتخابات سے قبل قائم کیا گیا تھا۔ اس میں رکن پارلیمان اسدالدین اویسی کی تنظیم آل انڈیا اتحادالمسلمین بھی شامل ہے۔ پرکاش راؤ نے اورنگ آباد کے انتخابی نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے اب وی بی اے کی طرف امید سے دیکھنا شروع کردیا اور وہ اس جماعت کو کانگریس کا متبادل سمجھنے لگے ہیں۔ پرکاش راؤ نے کہا کہ وہ مزید تفصیلات 7 جون کے بعد بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وی بی اے اسمبلی کی تمام 288 سیٹوں پر مقابلہن کرے گی، حالانکہ لوک سبھا انتخابات میں خود پرکاش کو اکولہ اور شولا پور سے شکست کھانی پڑی۔ امداد و شمار کے مطابق وی بی اے کو دلت اور مسلم ووٹوں میں انتشار پیدا کیا۔