این آر آئی قتل کیس، بھتیجی کیخلاف مقدمہ درج

حیدرآباد 25 فروری (سیاست نیوز) این آر آئی و اکسپریس ٹی وی سابق منیجنگ ڈائرکٹر سی ایچ جئے رام کے قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی پولیس نے شیکھا چودھری کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شیکھا چودھری جو مقتول این آر آئی کی رشتہ دار بتائی جاتی ہے، نے اس کے قتل کے بعد جئے رام کے مکان پہونچ کر اہم دستاویزات وہاں سے اُڑا لئے۔ جئے رام کی بیوی نے جوبلی ہلز پولیس کو اِس سلسلہ میں ایک شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیکھا چودھری کے خلاف دفعہ 448 (مکان میں غیرمجاز داخلہ) کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔