اینٹ کی بھٹی میں گاڑی کی ٹکر سے خاتون مزدور کی موت

حیدرآباد۔/29 مارچ، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ کندکور میں ایک خاتون دیوار کی زد میں آکر فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ55 سالہ ساویترم جو ایک اینٹ کی بھٹی میں مزدوری کا کام کرتی تھی اس بھٹی کے قریب اس کے شوہر پیارے لال کے ساتھ رہتی تھی۔ 6 ماہ قبل یہ خاندان اینٹ کی بھٹی پر مزدوری کرنے کیلئے ان کے وطن اڑیسہ سے حیدرآباد منتقل ہوا تھا۔ خاتون کام کے بعد اینٹ کی بھٹی کی آڑ میں پکوان کررہی تھی کہ ٹاٹا ایز گاڑی کے ڈرائیور نے جو گاڑی کو پیچھے لے رہا تھا اس دوران دیوار سے اس کا آٹو ٹکراگیا اور دیوار کی زد میں آکر خاتون فوت ہوگئی۔ پولیس کندکور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔