ایم اے عربی جامعہ عثمانیہ میں داخلے

حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ایم اے ( عربی ) انٹرنس کے لیے درخواست فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 مئی مقرر ہے ۔ tscpget.com/oucet/oucet_Homepage.aspx مذکورہ لنکس پر آن لائن اپنے فارمس داخل کرسکتے ہیں ۔ جامعہ عثمانیہ کے شعبہ عربی کا شمار ہندوستان کے دیگر بڑے شعبہ جات میں ہوتا ہے جس کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے خصوصی موقف حاصل ہے ۔ یو جی سی کے مالی تعاون سے نہایت عصری لینگویج لیاب اور عصری ادب سے لیس لائبریری طلبہ کے استفادہ کے لیے قائم کی گئی ہے ۔ شعبہ عربی کے عظیم تعلیمی معیار کی طرف نظر کرتے ہوئے عرب دنیا کے بیشتر طلبہ ایم اے ، پی ایچ ڈی اور پی جی ڈپلوما ان ٹرانسلیشن میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ عثمانیہ یونیورسٹی میں روزگار سے مربوط جدید تعلیمی نصاب نافذ العمل ہے جس کی آج کے دور میں بڑی اہمیت و افادیت ہے ۔ وہ طلبہ جو بی اے ، بی ایس سی ، بی کام ( زبان دوم عربی ) ، بی اے ایل کامیاب کرچکے ہوں یا سال آخر کا امتحان لکھ چکے ہوں ۔ آن لائن فارم داخل کرنے کے اہل ہیں ۔ خواہش مند طلبہ شعبہ عربی سے راست یا 9949351984 ۔ 8297764989 پر ربط کریں ۔۔

اوپن یونیورسٹی ڈگری داخلے ،اہلیتی امتحان
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں انڈر گریجویشن کورسز میں داخلے کیلئے اہلیتی امتحان 16 جون کو رکھا گیا ہے ۔ اس کیلئے آدھار کارڈ زیراکس ، فوٹو کیساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رجوع ہو کر فارم داخل کرسکتے ہیں ۔۔