ایم ای او کمریا کی وداعی تقریب

کملاپور یکم / اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کملاپور ملاپور منڈل کے گودے پلی گاؤں پلی کے ہائی اسکول میں مسٹر کمریا ایم ای او وظیفہ پر سبکدوشی کے موقع پر ان کے اعزاز میں منعقد وداعی تقریب میں مسٹر گنگادھر تحصیلدار ایم پی ڈی او سنتوش کمار ، سرپنچ کے رادھا صدر مدرس راجنا نے شرکت کی اور مسٹر کمریا ایم ای او کی بکثرت گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر کی گئی اپنی تقریر میں انہوں نے مسٹر بی کمریا کی خدمات کی کافی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ 11 ماہ قبل زائد ذمہ داری نبھاتے ہوئے اسکول کی ترقی کے سلسلے میں ایم ای او نے کافی جدوجہد کی ۔ اس پروگرام میں پی ایچ سی ڈاکٹر سریتی ، سابق سرپنچ کے نرسیا ، قدیر ، سنتوش ، راجیش نے شرکت کی ۔