ایم ایل اے، ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی آفس سے کرسیاں لے گیا

اورنگ آباد ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا چناؤ کیلئے ٹکٹ نہ ملنے پر مایوس کانگریس ایم ایل اے عبدالستار آج وسطی مہاراشٹرا میں یہاں مقامی پارٹی آفس سے اپنے حامیوں کی مدد کے ساتھ تقریباً 300 کرسیاں لے کر چلتے بنے۔ سیلوڈ کے رکن اسمبلی ستار نے کہا کہ وہ پارٹی چھوڑ چکے اور دعویٰ کیا کہ کرسیاں اُن ہی کے ہیں۔