ایم ایس کے اسٹاف کو خصوصی اعزازات

گرانقدر خدمات کو خراج تحسین، چیرمین ایم ایس گروپ آف انسٹی ٹیوشن محمد عبداللطیف کا خطاب
حیدرآباد 28 /فروری  (پریس نوٹ) ایم  ایس کے 25سالہ میاب سفر کا سہر ا ہمارے تمام اسٹاف بشمول  ٹیچنگ،  نان  ٹیچنگ اور سپور ٹنگ (Supporting)اسٹا ف کے سر جا تا ہے ۔ جنہوں نے پو ری تند ہی کے سا تھ  ایم  ایس کی تر قی کے لئے اپنے خدمات عطا کئے۔ ان خیا لا ت کااظہار  ا یم  ایس گر وپ اف انسٹی ٹیو شن کے چیر مین محمد عبد الطیف خان نے اسٹا ف کے اعز از میں دیئے گئے ایک   عشا ئیہ میں کیا۔     سلور جو بلی کے جشن کے موقع پر  ایم  ایس مینجمنٹ نے تمام اسٹاف کو اعز از سے نو از نے کے لئے آج معین آباد کے فارم ہا وس میں ایک بڑ ی تقر یب کا اہتمام کیا جس میں ایم  ایس  ایجو کشن اکیڈ می کے تمام اسٹاف کو مدعوکیا گیااور انہیںگفٹ سے نواز ا گیا ۔اور ان کی    خد مات پر انکا شکر یہ اد ا کیا گیا۔ اس مو قع پر تمام اسٹاف کاشکر یہ اد ا کر تے ہوئے چیر مین ایم  ایس ایجو کشن اکیڈ می  نے کہا کہ آج یہ بڑ ی خو شی کا موقع ہے کہ     ا یم  ایس نے  25 بر س کا سفر مکمل کر لیا ہے ۔ ایم  ایس کی اس کا میا بی کا سہر ا مجھے نہیں بلکہ ہمارے تمام اسٹاف کو جا تا ہے جنہوں نے اپنی   پو ری انر جی  ایم  ایس کے لئے صر ف کر دیا۔ انہوں نے تمام اسٹاف کی ستا ئش کی۔ اسٹاف کی ویلفیر کے لئے انہوںنے مینجمنٹ  کی طرف سے  150000/- روپئے مختص کئے جانے کا علان کیا۔جو اسٹاف کی لڑکیوں کی شادی اور انکی اعلیٰ تعلیم ودیگر ضروریات کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔انھوںنے تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام لوگ چاہے وہ جس سطح پر ہوں وہ ہمارے لیے کافی اہم ہے ۔ اس کے علا وہ ٹیچنگ، نان ٹیچنگ اور سپور ٹنگ اسٹاف ان تینوں کیٹگری کے اسٹاف کے لئے انعامی قر عہ انداز ی بھی کیا گیا جس میں 3 فر یج, 3واشنگ مشین اور 3ما ئیکر و ویب اون قر عہ میں نام آنے والے خو ش قسمت اسٹا ف کو دیا گیا۔ چار پر نسپل کو جو دس بر س ایم  ایس  میں مکمل کر چکے ہیں انہیں عمرہ پیکج کا گفٹ دیا گیا تھا۔ گو شہ محل اسٹیڈ یم کی تقر یب میں بھی تما م اسٹاف کے لئے ایک  قر عہ انداز ی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ایک کار اور تین Activa انعام میں دیئے گئے۔ آج کی اس تقر یب کے لئے ایم ایس نے بڑ ے پیما نے پر انتظام کیا ۔ مینجمنٹ نے تمام اسٹاف کو ایک دن کی چھٹی دی۔ ایم ایس  نے اپنے سلورجوبلی تقر یب میں تمام اسٹاف کو خصوصی طور پر تو جہ دی اور انکے گرا نقد د خد ما ت کو سر اہا گیا۔  اور انہیںاپنے اسی جذ بے سے ایم ایس کے سا تھ آگے بھی جڑ ے رہنے کی در خواست کی ۔ڈائرکٹر  انور احمد نے اس موقع پر تمام اسٹاف کا اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس آج ترقی کی جس بلندی پر کھڑا ہے اسکو وہاں تک لے جانے میں ہمارے تمام اسٹاف کا ہاتھ ہے۔ جس کے لئے میں اپنے تمام اسٹاف چاہے وہ ٹیچر ہو یہ نان ٹیچینگ اسٹاف یا پھر آیا اور واچ مین ہوں میں ان تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ایم ایس کے اس 25 سالہ کے موقع پر انہیں مبارک باد دیتا ہوں ۔