ایمسیٹ ، ٹیٹ کے التواء کی مذمت ،ڈاکٹر لکشمن صدر تلنگانہ بی جے پی

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : صدر ریاستی بی جے پی ڈاکٹر لکشمن نے ٹی ایس ایمسیٹ اور ٹی ایس ٹیٹ کو ملتوی کرنے پر ٹی آر ایس حکومت کو آج سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا اس کے سبب تقریبا 6 لاکھ طلبہ کو مشکلات میں ڈال دیا گیا ہے ۔ یہاں راما کرشنا اوورسیز فرینڈس بی جے پی قائد کی تہنیتی تقریب کے موقع پر ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ کے سی آر نے طلبہ کو اسکالر شپس دینے کے وعدہ کو کبھی پورا نہیں کیا ۔ اس کے سبب طلبہ بے چینی کا شکار ہیں ۔ قبل ازیں سابق صدر ریاستی بی جے پی جی کشن ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے تنظیم اوورسیز فرینڈس آف دی بی جے پی کی خدمات کی ستائش کی ۔ انہوں نے امریکہ میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے راما کرشنا کے صدر اوورسیز فرینڈس بی جے پی منتخب ہونے پر ستائش کی ۔ اس موقع پر حنیف علی بی جے پی اقلیتی مورچہ قائد ، دنیش ریڈی ، چنتالا سمبامورتی و دیگر بی جے پی قائدین موجود تھے ۔۔