ایمرجنسی سرویس 108 گودام میں آتشزدگی

حیدرآباد /6 مئی ( سیاست نیوز ) ایمرجنسی سرویس 108 کا گودام آج آتشزدگی کی نذر ہوگیا ۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ اس گودام میں جو گاڑیاں جلکر خاکستر ہوئی وہ پرانی گاڑیاں تھیں ۔ بتایا جاتا ہیکہ کومپلی علاقہ میں واقع جی وی کے ای ایم آر آئی میں پرانی گاڑیاں موجود تھیں جو 108 سرویس کا ایک بڑا علاقہ ہے ۔ اچانک لگی آگ کے سبب اس مقام پرموجودہ گاڑیاں جلکر خاکستر ہوگئیں ۔ جس پر فائر انجن گاڑیوں نے قابو پالیا ۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔