ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ میں قرنیہ کی کامیاب پیوندکاری

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ایل وی آئی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ کے امراض چشم کے ماہر ڈاکٹرس کی ٹیم نے انسانی آنکھ میں قرنیہ کی پیوندکاری انجام دی ۔ ڈاکٹر سوما شیلا مورتی نے بتایا کہ ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹرس نے رامایماں انٹرنیشنل آئی بینک حیدرآباد سے حاصل کردہ کارنیا ٹیشو کو اس کے مدھول سنٹر میں ایک مریض کی آنکھ میں کامیابی کے ساتھ منتقل کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر امراض کے سبب بھی آنکھ کا یہ مرض لاحق ہوتا ہے جب کہ آنکھ کی پتلی سفید پڑجاتی ہے ۔ آنکھ کے اس آپریشن میں امراض چشم کے ماہر ڈاکٹرس کی ضرورت درکار ہوتی ہے جب کہ ایل وی پرساد انسٹی ٹیوٹ کے ذیلی مراکز کے سبب ضلع عادل آباد کے عوام بھی اس آپریشن سے استفادہ کرسکتے ہیں جب کہ انہیں کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔۔

 

پستہ ہاوز حلیم کی آن لائن بکنگ پر فری ہوم ڈیلیوری
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کی مشہور پستہ ہاوز حلیم کی ماہ رمضان میں آن لائن بکنگ پر فری ہوم ڈیلیوری خدمات فراہم کی جارہی ہیں ۔ شہر کے گاہک adrobe.in پر حلیم آن لائن بک کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ گوگل کے ایڈروب اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرتے ہوئے آن لائن بک کی جاسکتی ہے جس پر فری ہوم ڈیلیوری دی جائے گی ۔ فری ہوم ڈیلیوری خدمات جی ایچ ایم سی کے 30 منتخب علاقوں میں دستیاب ہیں ۔ گاہکوں کو 300 روپئے میں حلیم کے دو پیاکٹ 250 ایم ایل کوکا کولا کے ساتھ دستیاب رہیں گے ۔ گاہک 040-40044442 پر مسڈکال کے ذریعہ بھی حلیم بک کرسکتے ہیں ۔ تفصیلات کیلئے adrobe.in لاگ آن کریں ۔۔