ایل بی نگر اور پیٹ بشیر آباد میں سڑک حادثہ ، دو افراد ہلاک

حیدرآباد۔/27 مارچ، ( سیاست نیوز) ایل بی نگر اور پیٹ بشیر آباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 56 سالہ شیکھر راؤ جو پیشہ سے تاجر تھا منصور آباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ یہ شخص 22 مارچ کو موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 32 سالہ کے سرینواس جو پیشہ سے خانگی ملاز م تھا ایم آر نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ 24 مارچ کو یہ شخص ساتھی کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھاکہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں سرینواس کل رات فوت ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔