ایل آئی سی کا نیا انڈومنٹ پلس پلان متعارف

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ایل آئی سی نے 19 اگست کو پالیسی کی میعاد کے دوران انویسٹمنٹ کم انشورنس کی پیشکش کرتے ہوئے اس کے یونٹ لنکڈ انشورنس پلان کو متعارف کیا ہے ۔ ایل آئی سی کا نیا انڈومنٹ پلس پلان رسک کوور اور پالیسی ہولڈر کی جانب سے مشق کردہ اختیار کے مطابق سرمایہ کاری کا دوہرا فائدہ فراہم کرتا ہے ۔ پالیسی ہولڈرس کو چار فنڈس یعنی باونڈ فنڈ ، سیکورڈ فنڈ ، بیالنس فنڈ اور گروتھ فنڈ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے ۔ یہ پلان 10 تا 20 سال کی پالیسی میعاد کے انتخاب کے ساتھ 50 سال کے لیے 90 سال عمر سے دستیاب ہے ۔ پریمیم پے منٹ کا طریقہ کار ریگولر ( سالانہ ، نصف سالانہ ، سہ ماہی یا ماہانہ ( ای سی ایس ) ہے ۔ رسک کے آغاز کی تاریخ سے قبل موت پر پالیسی ہولڈرس فنڈ قدر کے مساوی رقم قابل ادا ہوگی ۔۔