ایلوویرا رنگت نکھارے

ایلوویرا ایک ایسا پودا ہے جو اپنے اندر بے شمار طبی فوائد کا خزانہ لئے ہوئے ہے ۔ یوروپ میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق اس کے گودے میں بے شمار طبی خواص پائے جاتے ہیں۔ یہ جلدی امراض معدے کی خرابی ، دانت کا درد ، بال جھڑنے یا کسی خشکی جوڑوں اور پٹھوں کی تکلیف ، آرائش حسن اور دیگر کئی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح کاسمیٹکس سازی میں بھی اس کے استعمال میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔ اگر آپ کسی خاتون سے پوچھیں کہ ہاتھوں کو کیسے نرم و ملائم بنایا جائے تو 60 سے 70 فیصد خواتین آپ کو ایلوویرا کا مشورہ دیں گی ۔ ایلوویرا اپنی موئسچرائزنگ خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہے ۔ یہ ہاتھوں کی پھٹی جلد اور خشکی ختم کرنے میں انتہائی مدد گار ہے ۔ ایلوویرا جلد پر ایک حفاظتی جھلی بنادیتا ہے جو جلد کو دھول ، مٹی ، گردو غبار اور دیگر موسمی اثرات سے محفوظ رکھتی ہے ۔ طریقہ تازہ ایلوویرا کے جیل لیکر اپنے ہاتھوں پر لگائیں اور دس منٹ تک لگا رہنے دیں ، دس منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں یہ عمل روزانہ دہرائیں فائدہ ہوگا ۔ خواتین اپنے چہرے کی تازگی ، بالوں کی چمک ، ناخنوں کی مضبوطی کیلئے مختلف قسم کے آرائشی سامان اور کریموں کے طور پر استعمال کرتی ہیں ۔ جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ ان اشیاء کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔