ایشین پیراگیمس میں ہندوستانی اتھلیٹس شاندار مظاہرہ کیلئے پرعزم

نئی دہلی ۔ /30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک کھلاڑی ورلڈ ریکارڈ کا حامل ، دوسرا ارجن ایوارڈ یافتہ اور تیسرا کھلاری ٹی وی ریالٹی شو کا شریک مقابلہ ۔ وہ ہیں سندر گرجر ، سندیپ مان اور شتابدی اوستھی یہ تینوں کھلاڑ ی دشواریوں کے باوجود ایشین پیراگیمس منعقدہ جکارتہ انڈونیشیا 6-13 اکٹوبر میں حصہ لیکر ہندوستانی ترنگا لہرانے کے متمنی ہیں ۔ راجستھان کی متوطن شتابدی بچن سے آرمڈ فورسس میں داخل ہونے کا خواب رکھتی تھی لیکن 2006 ء کے ایک حادثہ نے اس کا یہ خواب چکنا چور کرڈالا اور وہ صرف ایک وہیل چیر تک محدود ہوکر رہ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں ان کو کبھی دلچسپی نہ تھی اور ارادہ صرف ملازمت حاصل کرنا تھا اور وہ اپنی قابلیت کی بناء پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا امتحان تحریر کرکے وہ اس میں ملازمت کررہی ہیں اور وہ کون بنے گا کروڑپتی ریالٹی TV شو میں ایک سماجی جہد کار کی حیثیت سے حصہ لیا تھا اور 50 لاکھ روپئے جیت چکی تھی ۔ لیکن اب وہ شاٹ پٹ کھیل میں اپنا کیرئیر بنانے کیلئے بے چین ہیں ۔ وہ شاٹ پٹ کے علاوہ جیویلین تھرو میں بھی مہارت رکھتی ہیں ۔ 22 سالہ سندر کی زندگی کی کہانی بھی کچھ اس طرح ہے ۔ ان کے والد ایک ریسلر تھے اور ان کو پڑھائی میں دلچسپی نہ تھی ۔