ایشوریہ رائے کو گلوبل انڈین آف دی ایئر ایوارڈ

ممبئی ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو گلوبل انڈین آف دی ایئر ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔ ایشوریہ رائے وہ این آر آئی ہیں جنہیں کل شام میں ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں یہ ایوارڈ عطا کیا گیا۔ 42 سالہ اداکارہ نے یہ ایوارڈ اپنی بیٹی آرادھیا کے نام موسوم کردیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے اسے حاصل کرکے مقابلہ حسن کا ایوارڈ حاصل کرنے سے زیادہ خوشی حاصل ہوئی۔ میں اب تک یہ سمجھتی تھی کہ یہ ایوارڈ ایسی ہندوستانی خاتون کو بین الاقوامی پلیٹ فام پر عطا کیا جاتا ہے جو بزنس میں ہو لیکن 2016ء کیلئے یہ ایوارڈ مجھے دیا گیا ہے۔ اسے حاصل کرکے مجھے کئی مواقع شخصی، پیشہ ورانہ اعتبار سے اور سماجی اعتبارسے حاصل ہوں گے۔