ایس ناگراج ، لائینس کلب نارائن پیٹ کے صدر منتخب

نارائن پیٹ ۔ یکم اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایک سالہ معیاد کے لئے لائینس کلب نارائن پیٹ کے صدر کے طورپر مسٹر لائینس صراف ناگراج ٹی آر ایس قائد کو منتخب کرلیا گیا ۔ پولے پلی وجئے کمار فنکشن ہال نارائن پیٹ میں منعقدہ ایک انسٹالیشن ریجنل پروگرام میں یہ انتخابات اسٹالیشن آفیسر مسٹر راج گوپال ریڈی کی نگرانی میں منعقد ہوں گے ۔ مہمان خصوصی کے طورپر رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر لائینس ایر راجندر ریڈی ، ٹی ڈی جی لائینس ڈاکٹر پی نرسمہا ریڈی ، ریجنل چیرمین مسٹر آتما رام ، مسٹر لائینس ہری نارائن بھٹاڈ نے شرکت کی ۔ سکریٹری کے طورپر مسٹر نرسمہا راؤ سگری اور خازن کے طورپر مسٹر جگدیش کروناکر ، جرنلسٹ منتخب ہوئے ۔ اس موقع پر ایک تہنیتی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں صدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندرکانت نے شرکت کی ، نومنتخبہ صدور لائینس کلب مسٹر لائینس صراف ناگراج نے بلالحاظ مذہب و ملت تمام کی خدمت کرنے کا عہد کیا اور لائینس کلب کی عالمی خدمات کی زبردست ستائش کی ۔ اس موقع پر مسٹر صراف ناگراج کی گلپوشی و شال پوشی کی گئی ۔