ایس راجندر ریڈی کو پبلک اکاونٹس کمیٹی رکن نامزد کرنے کی سفارش،ای دیاکر راؤ کا اسپیکر اسمبلی مدھوسدن چاری کو مکتوب

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ تلگو دیشم مقننہ پارٹی قائد مسٹر ای دیاکر راؤ نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی ( پی اے سی ) رکن کی حیثیت سے رکن اسمبلی نارائن پیٹ تلگو دیشم پارٹی مسٹر ایس راجندر ریڈی کو نامزد کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے اسپیکر اسمبلی مسٹر مدھوسدن چاری کو مکتوب حوالہ کیا ہے اور بتایا کہ چند دن قبل ہی انہوں نے کمیٹی کے لیے تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے مسٹر ایم کشن ریڈی کا نام تجویز کیا گیا تھا ۔ لیکن چونکہ مسٹر ایم کشن ریڈی نے تلگو دیشم پارٹی سے انحراف کرتے ہوئے چند یوم قبل ہی تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ لہذا ان کے ( ایم کشن ریڈی ) کے نام کے بجائے اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی رکن کی حیثیت سے مسٹر ایس راجندر ریڈی کو نامزد کرنے کی خواہش کی ۔ علاوہ ازیں مسٹر ای دیاکر راؤ نے تلنگانہ اسمبلی کی ایس سی کمیٹی میں مسٹر جی سائنا ایس ٹی کمیٹی میں مسٹر ایس وینکٹ ویریا ، بی سی کمیٹی میں مسٹر پرکاش گوڑ ، ویمن اینڈ چائیلڈ ویلفیر کمیٹی میں ایم گاندھی اور اقلیتی بہبود کمیٹی میں مسٹر ایم گوپی ناتھ اور اسمبلی سب آرڈینیٹ لیجلیشن کمیٹی میں مسٹر ایس راجندر ریڈی کے ناموں کو شامل کرنے کی مسٹر ای دیاکر راؤ نے اسپیکر اسمبلی سے خواہش کی ہے ۔۔