ایس بی آئی میں مختلف عہدوں کی جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد ۔ 31 جنوری (سیاست نیوز) اسٹیٹ بینک آف انڈیا ویلتھ مینجمنٹ شعبہ میں 407 جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں طلب کررہا ہے، جن میں ریلیشن شپ منیجر۔ 168، ریلیشن شپ منیجر (ای ۔ ویلتھ) 20، ریلیشن شپ مینجر (این آر آئی)۔ 10، ریلیشن شپ منیجر (کارپوریٹ)۔ 4، ایکویزیشن ریلیشن شپ منیجر ۔ 80، انوسٹمنٹ کونسلر (آئی سی)۔33 ، ریلیشن شپ منیجر (ٹیم لیڈر)22، کسٹمر ریلیشن شپ اگزیکیٹیو (سی آر ای)۔ 55، سنٹرل ریسرچ ٹیم (سی آر ٹی وی پی) اسٹور پولیو انالیسیس اینڈ ڈیٹا انالیٹکس) 1، زونل ہیڈ سیلس (ریٹیل)۔2، ہیڈ (آپریشن) 1، کمپلائنس افسر 1، پراجکٹ ڈیولپمنٹ منیجر 2 (بزنس۔ 1 + ٹیکنالوجی ۔ 1) انوسٹمنٹ اڈوائزر (ریٹیل اینڈ کارپوریٹ) ۔ 2، سنٹرل آپریشنس (ٹیم سپورٹ)2، سنٹرل ریسرچ ٹیم (سپورٹ) 1، زونل ہیڈ (ای ۔ ویلتھ) 1، زونل ہیڈ ؍ ٹیم لیڈ این آر آئی) 1، تنخواہ قابلیت کے اعتبار سے قوانین کے مطابق ہوگی۔ قابلیت متعلقہ جائیدادوں اور شعبہ جات کے مطابق ڈگری ؍ پی جی ؍ ایم بی اے ؍ پی جی ڈی ایم ؍ ایم ایم ایس ؍ ایم ای ؍ ایم ٹیک؍ بی ای؍ بی ٹیک کے علاوہ قواعد کے مطابق ملازمت کا تجربہ رکھنے والے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ امیدوار کی عمر یکم ؍ ڈسمبر 2017ء تک ایکویزیشن ریلیشن شپ منیجر کیلئے 22 تا 35 سال کے اندر، انوسٹمنٹ کونسلر (آئی سی)، ریلیشن شپ منیجر (ٹیم لیڈ) انوسٹمنٹ اڈوائزر کیلئے 28 تا 40 سال کے درمیان، کسٹمر ریلیشن شپ اگزیکیٹیو (سی آر ای) کیلئے 20 تا 35 سال، سنٹرل ریسرچ ٹیم (سی آر ٹی ۔ وی پی پورٹ فولیو انالیسس اینڈ ڈیٹا انالیٹکس)، منیجر (بزنس)، سنٹرل آپریشنس (ٹیم سپورٹ) کیلئے 30 تا 40 سال زونل ہیڈل سیلس (ریٹیل)، زونل ہیڈ (ای ۔ ویلتھ)، زونل ہیڈ ؍ ٹیم لیڈ این آر آئی کیلئے 50-35 سال، ہیڈ (آپریشنس) کیلئے 45-35 سال، کمپلائنس افسر، پراجکٹ ڈیولپمنٹ منیجر کیلئے 40-25 سال، سنٹرل ریسرچ ٹیم سپورٹ کیلئے 35-25 سال اور بقیہ جائیدادوں کیلئے 35-23 سال کے درمیان عمر ہونی چاہئے۔ تحفظات پر عمل آوری ہوگی۔ انتخابات شارٹ لسٹنگ اور انٹرویو کے ذریعہ ہوگا۔ درخواست فیس جنرل ؍ او بی سیز کیلئے 600 روپئے، ایس سی، ایس ٹی اور پی ایچ سیز کیلئے 100 روپئے (صرف اطلاعاتی فیس) درخواست آن لائن میں 15 فبروری تک داخل کی جاسکتی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.sbi.co.in, bank.sbi ملاحظہ کریں۔