ایس ایس سی کے بعد کیا کریں ؟پر اتوار کو سمینار

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ایس ایس سی کے بعد کیا کریں ؟ انٹر میڈیٹ ، پالی ٹیکنیک اور مستقبل کے جنرل ، ٹیکنیکل پروفیشنل کورسز اس کی معلومات کیلئے ایک گائیڈنس پروگرام اتوار 3 اپریل کو 11 بجے صبح دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ ایس ایس سی کا امتحان دینے والے طلبہ اور کامیاب طلبہ اس میں وقت پر شریک ہو کر استفادہ کریں ۔ پالی ٹیکنیک انٹرنس ’ پالی سیٹ ‘ کا امتحانی پرچہ اور کیرئیر چارٹ بھی دیا جائے گا ۔۔