ایس ایس سی نتائج کے فیصد میں اضافہ ضروری

کریم نگر میں جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر نیتو پرساد کا خطاب
کریم نگر /30 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں 2015-2016 تعلیمی سال کیلئے دسویں جماعت کے کامیابی کے فیصد کے فروغ کیلئے منصوبہ تشکیل دینے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ضلع مہتمم تعلیمات کو حکم دیا ۔ چہارشنبہ کو کلکٹریٹ کے میٹنگ ہال میں اسکول ایجوکیشن پر جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ ایم پی ڈی اوز ، ڈپمی ایجوکیشنل آفیسرس اسکولوں کا معائنہ کرکے مسائل کی نشاندہی کرکے یکسوئی کرنے کا حکم دیا ۔ ہر ماہ ایک مرتبہ بانی اسکول کے ہیڈ ماسٹرس کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے مسائل کی یکسوئی کریں ۔ جہاں پر اساتذہ کی قلت ہے ایسے بانی اسکول میں ڈیپوٹیشن پر اساتذہ کی تعیناتی کریں نویں اور دسویں جماعت کے نشانات کو آن لائین میں اندراج کرنے کی ہدایت کی ۔ سہ ماہی امتحان سے نشانات کو آن لائین میں اندراج کریں ۔ اس کی وجہ سے تعلیمی میعار اور اساتذہ کی کارکردگی معلوم ہوگی ۔ دسویں جماعت کے بہتر نتائج کے حصول کیلئے اقدامات کریں ۔ کم طلباء کے اسکول سے زیادہ طلباء کے اسکول کو اساتذہ کو ڈپوٹیشن 15تاریخ تک ارسال کریں ۔ پرائمری اسکولوں میں ودیا والینٹرس کا تعین کریں ۔ ایم ای اوز اسکولوں کو جاکر مسائل کی یکسوئی کریں ضلع کے تمام سرکاری اسکولوں میں بیت الخلاؤں پینے کے پانی وغیرہ جیسی بنیادی سہولتوں کو فراہم کیا جائے گا ۔ 45 ماڈل اسکول کام کر رہے ہیں ۔ ایک ماڈل اسکول کی عمارت ماہ ڈسمبر تک مکمل کی جائے گی ۔ ماڈل اسکولوں کی مخلوعہ جائیدادوں کی بھرتی کیلئے حکومتوں کو مراسلہ تحریر کیا جائے گا ۔ 337 بیت الخلاؤں کے تعمیر کی منظوری دی گئی ۔ ماہ اگست تک اس کی تعمیر مکمل کی جائے گی ۔ این ٹی پی سی کے ذریعہ 503 بیت الخلاؤں کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ ان کے کام 31 اگست تک مکمل ہوں گے ۔ اس پروگرام میں اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ناگیندر ڈی ای او سرینواس چاری پی او آر وی ایم نرسمہا راؤ اور دیگر نے شرکت کی ۔