ایس ایس سی اُردو میڈیم کوئسچین بینک کی آج رسم اجراء

حیدرآباد۔ 31 جنوری (سیاست نیوز) ایس ایس سی اُردو میڈیم کے پانچ مضامین کا ’’آل اِن وَن کوئسچین بینک‘‘ ادارۂ سیاست کے زیراہتمام شائع ہوچکا ہے۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست چہارشنبہ یکم فروری کو شام 4 بجے محبوب حسین جگر ہال، احاطہ سیاست، عابڈس پر رسم اجراء انجام دیں گے ۔ جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کی زیرنگرانی ماہرین کورس نے تیار کیا؟مہمانان خصوصی آئی نہرو بابو ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ، فضل الرحمن خرم ڈائریکٹر ڈان اسکولس، ظفر اللہ فہیم ڈائریکٹر منزل اسکول، نعیم اللہ شریف، منظور احمد، ڈائریکٹر عبدالرحمن، ہوں گے۔ ایم اے حمید نے اُردو میڈیم مدارس کے ذمہ داران و طلبہ سے وقت پر شریک ہوکر مفت کتب حاصل کرنے کی اپیل کی۔