ایرپورٹ مسافر سے 35 لاکھ مالیتی سونا ضبط

حیدرآباد ۔ 31 ڈسمبر (سیاست نیوز) پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے تقریباً 35 لاکھ مالیتی 1.2 کیلو سونا ضبط کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ اپر انٹلیجنس یونٹ اور ساؤتھ زون ٹاسک فورس کی مشترکہ کارروائی میں ان تین افراد 27 سالہ عامر احمد ساکن دبیرپورہ، 26 سالہ فصیح الدین اور 28 سالہ فہد خاں کو گرفتار کرلیا جو جدہ سے بذریعہ ایرانڈیا کی فلائٹ حیدرآباد پہنچے تھے۔ ان کے قبضہ میں بیرونی سونے سے تیار کردہ سونے کے بسکٹ تھے جو خصوصی طور پر تیار کئے گئے تھے۔ ایک خفیہ اطلاع پر اپر انٹلیجنس کے عہدیداروں اور ٹاسک فورس نے کارروائی انجام دی اور گرفتار افراد کو مزید کارروائی کیلئے آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا۔