ایرٹیل پر رمضان کے موقع پر ڈسکاونٹ ٹیریفس اور خصوصی خدمات

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : مقدس ماہ رمضان کی مناسبت سے ایرٹیل نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں گاہکوں کے لیے اسپیشل فیسٹیو آفرس متعارف کیا ہے ۔ 18 جون سے یہ روبعمل ہیں ۔ RC786 کے ساتھ ریچارج کرنے والے گاہکوں کو اب فل ٹاک ٹائم کے علاوہ 1 پیسہ فی سکنڈ تمام لوکل / ایس ٹی ڈی کالنگ کے فوائد جو 28 دن کے لیے کارآمد ہیں اس کے ساتھ 100 لوکل اور ایس ٹی ڈی ایس ایم ایس سہولت دی جائے گی ۔ RC78 اب 10 دنوں کے لیے 7860 لوکل / ایس ٹی ڈی موبائیل سکنڈس کے فوائد کے ساتھ ہوگا ۔ اسلامک پورٹل 567895 پر اجمیر شریف خواجہ غریب نواز درگاہ سے لائیو فیڈ کے ہمراہ دعا ، حمد ، قرآن ، قوالیاں ، نعت ، درود شریف اور رمضان میں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں ۔ اس کے لیے پہلے وقت کے استعمال کنندوں کے لیے 5 روپئے قیمت اور بعد از 3 روپئے میں روزانہ تجدید ہوگی ۔ رمضان ہیلو ٹیونس کا وافر کلکشن بھی پیش کیا جارہا ہے ۔ بلا رکاوٹ عبادت کے لیے ایرٹیل کال مینجر سرویس بھی اختیار کی جاسکتی ہے ۔۔