ایرٹیل حیدرآباد میریتھن کیلئے وزارت کی سرکاری ٹی شرٹ و میڈل کی رونمائی

حیدرآباد ۔ 23 جولائی (سیاست نیوز) وزارت آئی ٹی و پنچایت راج نے 30 اگست کو حیدرآباد میں منعقد شدنی ایرٹیل حیدرآباد میریتھن کے پانچویں ایڈیشن کیلئے سرکاری ٹی شرٹ اور میڈل کی رونمائی عمل میں لائی ہے، جس میں 15000 رنرس شرکت کرسکتے ہیں۔ رونمائی کے موقع پر مسٹر کے ٹی راماراؤ نے کہا اس طرح کے ایونٹس کی شہر میں بہت بہت ضرورت ہے۔ مسٹر وینکٹیش وجئے راگھون چیف ایگزیکیٹیو آفیسر بھارتی ایرٹیل آندھراپردیش اور تلنگانہ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ میرینھن کیلئے دلچسپی رکھنے والے دیرینہ فیس کے ساتھ رجسٹر کرواسکتے ہیں۔ ملاحظہ ہو سائٹس : یاmarathonhyderabad.com  facebook.com/hyderabad