ایران کے مشہد شہر میں اہل سنت کی واحد مسجد بھی بند

تہران ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی حکومت نے اہل سنت والجماعت مسلک کے ساتھ برتی جانے والی انتقامی پالیسی کے تحت مشہد شہر میں قائم اہل سنت کی اکلوتی مسجد بند کر دی ہے، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی مسجد میں با جماعت نماز پنجگانہ اور نماز جمعہ سے محروم ہو گئی۔مشہد شہر کے اہل سنت مسلک کے عالم دین محمد ابراہیم کنانی کا کہنا ہے حال ہی میں ایرانی پولیس نے مشہد شہر میں 13 سال پہلے بنائی گئی جامع مسجد سلمان فارسی پر چھاپہ مارا اور مسجد کو مقفل کرکے مقامی شہریوں کو نماز باجماعت سے محروم کر دیا۔ علامہ کنانی کا کہنا ہے کہ مشہد کے جس علاقے میں مسجد تعمیر کی گئی تھی وہاں اہل سنت مسلک سے تعلق رکھنے والے 400 خاندان آباد ہیں اور یہ اس آبادی کی واحد مسجد تھی جسے بند کر دیا گیا۔ ایرانی سنی عالم دین کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں مساجد کی تعمیرپر نہ صرف پابندیاں عاید کیے ہوئے ہے۔