ایران کے رویے میں تبدیلی نہیں

واشنگٹن ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نگرانکار وزیر دفاع پیٹرک شنہن نے باور کرایا ہے کہ گزشتہ ایام کے دوران دباؤ اور دھمکیوں کے باوجود ان کے ملک کو ایران کے برتاؤ میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔چہارشنبہ کے روز ایشیائی دورے کے سفر کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شنہن نے انکشاف کیا کہ خلیج بھیجی جانے والی اضافی امریکی فورسز کو سعودی عرب اور قطر میں تعینات کیا جائے گا۔دوسری جانب امریکی چیف آف اسٹاف جوزف ڈنفورڈ نے زور دے کر کہا کہ تہران کو جواب دینے کے حوالے سے واشنگٹن تساہل سے ہر گز کام نہیں لے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ‘‘ہماری کوئی بھی جوابی کارروائی ایرانی اشتعال انگیزی کے حجم کی مناسبت سے ہو گی‘‘۔