ایران کے دہشت گرد گروپ کا دولت اسلامیہ سے اظہاریگانگت

تہران ۔30 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران مخالف دہشت گرد گروپ مجاہدین خلق آرگنائزیشن (MKO) نے آج دولت اسلامیہ عسکریت پسندوں اور اُن کی سرگرمیوں سے اظہاریگانگت کیا ہے جو اس بات کاو اضح اشارہ ہے کہ ایم کے او کے خلاف ایران ۔ عراق کے باہمی تعاون پر وہ اپنا منفی ردعمل ظاہر کررہا ہے ۔ ایک بیان جاری کرتے ہوئے ایم کے او نے کہاکہ دولت اسلامیہ کے خلاف کوئی بھی کارروائی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے معاہدہ کی کُھلی خلاف ورزی ہوگی ۔ ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا کے حوالے سے یہ بات بتائی گئی ۔ ایم کے او نے دولت اسلامیہ کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کو فوری طورپر روک دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔ یاد رہے کہ دولت اسلامیہ دہشت گردوں نے شام اور عراق کے کچھ علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں وہ انسانیت سوز جرائم میں ملوث ہیں۔ جاریہ ماہ کے اوائل میں یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ ایم کے او دہشت گردوں کو اردن میں اسرائیل کی جانب سے تربیت دی جارہی ہے جو سعودی عرب کی سرحد سے قریب واقع ہے تاکہ اندرون عراق اور ایران دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دی جاسکیں۔ ایم کے او نے 1986 ء ایران چھوڑکر عراق میں پناہ حاصل کی تھی۔