ایران کے خلاف امریکی فوجی مشقیں شروع

نیویارک ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کے دوران بحرعرب میں امریکہ نے ایران کا سامنا کرنے کیلئے فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔ امریکی بحریہ نے کہا کہ خلیج فارس میں غیرمعلنہ ایران کے خلاف جنگی مشقوں کا آغاز کیا جاچکا ہے تاکہ اس ملک سے لاحق کسی بھی قسم کے خطرہ کا سامنا کیا جاسکے۔ امریکہ میں جاریہ ماہ ایران نے سعودی عرب کے تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ کیا تھا جسے مملکت سعودی عرب نے سبوتاج کی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے واضح کردیا کہ ایران کے ساتھ امریکہ جنگ کا خواہاں نہیں ہے۔ وزیرخارجہ ایران جواد ظریف نے کہا کہ امریکی جارحیت ناقابل قبول ہے۔ امریکہ کی جانب سے ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015ء میں کئے ہوئے نیوکلیئر معاہدہ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور ایران پر تحدیدات نافذ کردی تھیں تاکہ وہ اپنا تیل صارف ممالک کو برآمد نہ کرسکے۔ ایرانی تیل خریدنے والے ممالک کو بھی تحدیدات کا انتباہ دیا گیا تھا۔