ایران کی امریکی طیارہ بردار جہاز کے قریب راکٹ چلانے کی تردید

تہران ۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے خلیج میں امریکہ کے طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ایس ٹرومین کے نزدیک پاسداران انقلاب کی جانب سے راکٹ فائر کرنے کی اطلاعات کی تردید کردی ہے۔ایران نے ہیری ایس ٹرومین اور دوسرے جنگی بحری جہازوں کی جانب ہفتے کے روز خلیج میں داخلے کے وقت فائرنگ سے متعلق رپورٹ کو امریکہ کی ”نفسیاتی جنگ” کا شاخسانہ قراردیا ہے۔ پاسداران انقلاب کی ویب سائٹ پر ترجمان رمضان شریف کا جمعرات کو ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ”بحری فورسز نے گذشتہ ہفتے کے دوران آبنائے ہْرمز میں کوئی مشق نہیں کی تھی۔امریکیوں نے یہی میزائل اور راکٹ چھوڑنے کا وقت بیان کیا ہے”۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ”موجودہ حالات میں اس طرح کی جھوٹی خبروں کی اشاعت نفسیاتی جنگ کے زمرے میں آتی ہے۔