ایران کو امریکہ کیساتھ ثالثی میں فی الحال یقین نہیں

تہران ، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی وزارت خارجہ نے آج زور دے کر کہا کہ اسے موجودہ طور پر امریکہ کے ساتھ ثالثی کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، جبکہ اس نے واشنگٹن کے ساتھ فوجی تصادم کے امکانات کو مسترد کردیا۔ ترجمان عباس موسوی نے پریس کانفرنس کو بتایا کہ تہران کو محسوس نہیں ہوتا کہ کوئی کشیدگی یا جھڑپوں کے امکانات ہیں اور کہا کہ دراصل اوروں نے ماحول کو بگاڑنے کا کام کیا ہے۔ انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اسلامی جمہوریہ کو فی الحال ثالثی کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ہے۔