ایران کا کم افزودہ یورنیم کی پیداوار میں چار گنا اضافہ

تہران ،21مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے کم افزودہ یورنیم کی پیداوار میں چار گنا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ نیم سرکاری خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق یورنیم کی اس پیداوار کو نطنز جوہری پلانٹ پر ممکن بنایا جائے گا۔ ایران کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے ، جب ایک ہفتہ قبل ہی تہران حکومت نے بین الاقوامی جوہری معاہدے کی کچھ ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس معاہدے کے تحت ایران کو تین سو کلوگرام تک کم افزودہ یورنیم کی تیاری کی اجازت فراہم کی گئی تھی۔