ایران پر مزید دباؤ بنانے کی پالیسی برقرار

واشنگٹن۔31 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے منگل کو کہا کہ وہ ان ممالک کے لئے پابندیوں پر ’چھوٹ‘دینے غور کر رہا ہے جنھوں نے اگلے ہفتے مقررہ تاریخ سے پہلے ایران کے تیل پر اپنے انحصار میں زبردست کمی کی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان رابرٹ پلاڈنو نے کہاکہ امریکہ ایران کے تیل کی بین الاقوامی خریداری صفر کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ امریکہ ان ممالک کو جنھوں نے ایران سے تیل کی خریداری میں کمی کی ہے چھوٹ فراہم کرنے پر غور کررہا ہے ۔ پلاڈنو نے کہا کہ ہم ایران پر مزید دباؤ کی پالیسی کو لاگو کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔