ایران نیوکلیئر معاہدہ کی شرائط کا پابند : بین الاقوامی ادارہ

ویانا ۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایران نیوکلیئر معاہدہ کی شرائط کی پابندی کررہا ہے جو عالمی طاقتوں نے نیوکلیئر معاہدہ کے وقت ایران پر عائد کی تھی۔ اقوام متحدہ کے ایٹمی نگرانکار ادارہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہیکہ جاریہ اشتعال انگیزی کے باوجود ایران نیوکلیئر معاہدہ کی شرائط کا پابند ہے اور امکان ہیکہ آئندہ بھی پابند رہے گا۔ بین الاقوام ایٹمی توانائی ادارہ کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہیکہ اس معاہدہ کو صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ناپائیدار قرار دیتے ہوئے اس سے ماہ مئی میں دستبرداری اختیار کرلینے اور دوبارہ امریکی تحدیدات عائد کرنے کا اقدام کوئی جواز نہیں رکھتا۔