ایران میں زلزلہ کا جھٹکہ، کوئی جانی نقصان نہیں

تہران ۔ 30 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)ایران کے سرکاری ٹی وی نے کہا کہ جنوبی ایران کے گنجان آبادی والے ضلع میں آج رات زلزلہ کا شدید جھٹکہ محسوس کیا گیا جس کی شدت 5.3 ناپی گئی۔ اس زلزلہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ زلزلہ کا مبدا شونابھا ضلع میں پایا گیا جو بوشیر کے جنوبی مغربی حصہ میں 120 کیلو میٹر دور ہے ۔ گزشتہ سال اسی علاقہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 37 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایران میں اکثر و بیشتر زلزلے کے جھٹکے ہوتے ہیں۔ 2003 ء میں شدید زلزلہ آیا تھا جس میں 26,000 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ اس زلزلہ کی شدت 6.6 ناپی گئی تھی۔