ایران سے کشیدگی بڑھانے اور جنگ کرنے کا ارادہ نہیں: امریکہ

واشنگٹن ۔22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ کشیدگی میں اضافہ اور مغربی ایشیا میں جنگ لڑنے کا اس کاکوئی اارادہ نہیں ہے ۔امریکہ کے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شانھن نے اس بارے میں پارلیمنٹ (کانگریس) کو اطلاع دینے کے بعد منگل کو صحافیوں کو بتایا‘‘ہماری توجہ بنیادی طور پر ایران کی غلط سرگرمیاں روکنے پر ہے ۔ ہم کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے ہیں۔
ہمارا ارادہ کشیدگی کم کرنا ہے ، جنگ کرنا نہیں. ہم جنگ کی طرف نہیں جا رہے ہیں. یہ مغربی ایشیا میں اپنے مفادات کی حفاظت کے لئے ہے ’’۔

مسٹر شانھن نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور محکمہ دفاع کے ٹاپ افسران کی موجودگی میں یہ معلومات پارلیمنٹ کو دی۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے حال ہی میں مغربی ایشیا میں پیٹریاٹ میزائل، بی -52 بمبار اور ایف -15 لڑاکا طیاروں کی تعیناتی کی تھی، جس کو لے کر امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ ہی خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔