ایران اور امریکہ کو جنگ سے گریز کا مشورہ : مقتداء الصدر

بغداد ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے معروف شیعہ مبلغ مقتداء الصدر نے کہا ہیکہ وہ اس بات کے خلاف ہیں کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کسی جنگ کو ہوا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال عراق کو ایک جنگی میدان میں تبدیل کردے گی۔ عراق میں جہاں شیعہ آبادی کی اکثریت ہے مقتداء الصدر مقبول شیعہ مذہبی رہنماء ہیں۔ سابقہ صدر صدام حسین کی ڈکٹیٹر شپ کے خلاف انہوں نے مسلح جدوجہد کی تحریک چلائی تھی اور کئی سرکاری فوجیوں و ملازمین پولیس کو ہلاک کردیا تھا۔ صدام حسین کی اقتدار سے بیدخلی تک مقتداء الصدر روپوش رہے۔ نئی حکومت کے قیام کے بعد انہیں اپنی عوام میں مقبولیت کی بناء پر اہمیت حاصل ہوئی تھی اور کئی برس تک ان کا نام خبروں کی سرخیوں میں رہا لیکن گذشتہ چند سال سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع شائع نہیں ہورہی تھی۔