ایرانی کشتی کیس میں انٹرپول کی ’’بلو کارنر ‘‘نوٹس

نئی دہلی 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام )ایران کی کشتی کو مشتبہ حالت میں نقل و حرکت کرتے ہوئے کیرالا کی ساحل پر ضًہ کرلیا گیا تھا اس ضبطی کے دو ماہ بعد ہندوستان نے انٹرپول سے رجوع ہوکر ایران سے تفصیلات طلب کی ہیں ۔ اس کشتی میں سوار 12 افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی خواہش کی گئی ہے اس سلسلہ میں ایک ’’بلیو کارنر‘‘نوٹس بھی جاری کی گئی ہے ۔ شخصی شناخت کے متعلق مزید معلومات اکٹھا کی جارہی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے ایک درخواست ایران کو روانہ کردی گئی ہے فرانس میں لیون مقام سے انٹرپول ہیڈ کوارٹرس کے ذریعہ یہ درخواست روانہ کی گئی ۔ ایران کی کشتی 3 جولائی کو ہندوستانی سمندر میں دیکھی گئی جس کو ہندوستانی کوسٹ گارڈز نے روک کر تفتیش کی تھی۔ این آئی اے کو یہ کیس 4 اگست کو حوالے کیا گیا لیکن وہ جیل میں ان 12 افراد سے پوچھ گچھ نہیں کرسکی ۔