ایرانی سفیرعراقیوںپر سخت برہم، تقریب کا واک آوٹ

بغداد۔ 16 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق میںمتعین ایرانی سفیر ایرج محمدی بغداد میںمنعقدہ ایک تقریب میں عراقیوں پر سخت برہم ہوئے اور تقریب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اُٹھ کر چلے گئے۔’العربیہ‘کے مطابق بغداد میں ’’البنا‘‘ اتحاد جس میں الحشد الشعبی کی ’الفتح‘ سابق وزیراعظم نوری المالکی کے ’دول القانون‘ اور المحور الوطنی کی جانب سے ’داعش‘ کے خلاف فتح کے حوالے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ایک ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں عراقی صدر برہم صالح، فتح اتحاد کے چیئرمین ھادی العامری اور ایرانی سفیر ایرج مسجدی اور دیگرشریک ہیں۔ اس موقع پر تقریب میں موجود تمام شرکاء سے کہا گیا کہ وہ کھڑے ہوکرشہداء کو خراج عقیدت پیش کریں۔با خبر ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ ایرانی سفیر ایرج مسجدی تقریب سے چلے گئے اور واپس نہیں آئے تاہم ان کی اچانک اٹھ کر چلے جانے کہ وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔اس موقع پر موجود دیگر رہنمائوں نے ایرانی سفیر کا اچانک چلے جانا اور تقریب کے شرکاء پربرہمی پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ یہ سب کچھ ایک ایسے ملک کے سفیر کی جانب سے دیکھا گیاجو عراقی حکومت کا حامی اور عراق کا پڑوسی ہے۔