ایرانی آلومکس کباب

اجزا : آلو آدھا کلو ( ابلے ہوئے) ‘ گوشت ‘ ایک پیالی (ابلاہوا ) ‘ پیاز دو عدد ‘ انڈے‘ دو عدد بیسن ‘ دو چائے کا چمچہ ‘ گرم مسالہ ‘ ایک چائے کا چمچہ مرچ ‘ ایک چائے کا چمچہ نمک ‘ حسب ذائقہ ادرک ‘ ایک چمچہ ‘ اناروانہ ‘ ایک چمچہ خشک دھنیا‘ ایک چمچہ پسا ہوا پودینہ ‘ ایک چمچہ تیل ‘ ایک پیالی دہی ‘ آدھا کپ ۔
ترکیب : گوشت کے ریشے کرلیں اور ابلے ہوئے آلووں کو پیس لیں ۔ اب پیاز کو بھی پیس کر آلو اور گوشت میں شامل کر دیں۔ بیسن ‘ مرچ نمک ‘ گرم مسالہ ‘ دہی سبز دھنیا‘ ادرک اور پسا ہواناردانہ ملا کر مکس کریں اور اس آمیزے کو پیس کر گول گول ٹکیاں تیار کرلیں ۔ کڑاہی میں تیل گرم کر کے ٹکیوں کو انڈوں کے آمیزے میں ڈبو کر تل لیں اور سرخ ہونے پر نکال لیں ۔ لذیذ ایرانی آلومکس کباب تیار ہیں ۔